اردو

urdu

ETV Bharat / state

New Pension Rajouri: راجوڑی میں نئے پینشن کے لئے ایک ہزار درخواستیں موصول ہوئیں

ضلع رامبن کے راجوری میں نئے پینشن کے لئے ایک ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں اور ای شرم کے تحت 180103 مستفیدین رجسٹرڈ کرائے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ جانکاری ایک جائزہ پروگرام میں میڈیا اہلکار کو دی E Scheme in Rajouri۔

E Shram in rajouri
E Shram in rajouri

By

Published : Apr 7, 2022, 10:53 PM IST

راجوری:ڈپٹی کمشنر راجوری، وکاس کنڈل نے آج ضلع میں ’’گرام سوراج مہینہ‘‘ کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ لی۔ جس میں سرگرمیوں کے شیڈول پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور 100 نکاتی پروگرام کو عملی شکل دینے کا عزم کیا گیا Deputy Commissioner Rajouri held a review meeting۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ حکومت کے 100 نکاتی پروگرام کا مقصد مختلف فلاحی اقدامات کی نچلی سطح تک رسائی کو یقینی بنانا، بڑے پیمانے پر شرکت کو فروغ دینا اور مختلف حکومتی اقدامات کے بارے میں عوام میں بیداری پھیلانا ہے۔ پنشن معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی ایس ڈبلیو او نے بتایا کہ 100 فیصد سیچوریشن کے سلسلے میں ضلع بھر میں خصوصی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مختلف پنشن کیٹیگریز کے تحت 1000 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

آر ڈی ڈی سیکٹر کے تحت سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے، اسسٹنٹ کمشنر آف ڈیولپمنٹ نے بتایا کہ صفائی مہم، پنچایت سکریٹری کا قیام؛ اور خصوصی گرام سبھا بھی ہوگی۔ اے سی ڈی نے بتایا کہ 184 پنچایت سکریٹریٹ کو فعال بنایا گیا ہے اور 39 خصوصی گرام سبھا منعقد کی گئیں جہاں شرکاء کو مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ ای شرم کے تحت 180103 استفادہ کنندگان کو رجسٹر کیا گیا ہے اور 100 فیصد سیچوریشن کے لیے کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے موجود افسران کو مختلف اسکیموں کے تحت 100 فیصد سیچوریشن کے لیے مشن موڈ پر کام کرنے کی بھی ہدایت کی۔۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details