اردو

urdu

ETV Bharat / state

Banihal Ramban Tunnel Completed سرینگر جموں شاہراہ پر ایک اور ٹنل مکمل

سرینگر جموں شاہراہ کی کشادگی اور سفر کو آسان بنانے کی غرض سے کئی سال قبل مرکزی سرکار نے ایک پروجیکٹ کو منظوری دی تھی جس کے تحت 35ہزار کروڑ روپے خرچ کرکے نہ صرف چار گلیاروں والی سڑک بلکہ متعدد ٹنلز بھی قبل تعمیر کی جا رہی ہیں۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 6:23 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ پر ایک اور ٹنل مکمل

رام بن: سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن - بانہال سیکشن پر ایک اور 2 لین پل اور ٹنل کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔ اس 645 میٹر طویل ٹنل کی تکمیل سے سرینگر - جموں سفری فاصلہ مزید کم ہو جائے گا جس سے مسافرین کا کافی وقت بچے گا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ٹویٹ کے ذریعے ٹنل کی تعمیر کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر جموں شاہراہ (NH 44)، رام بن بانہال سیکشن پر اس ٹنل کی تعمیر پر 82 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔

نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ کشمیر سے کنیا کماری تک مرکزی حکومت نئے ایکسپریس ویز اور ہائی ویز تعمیر کر کے ملک کے ہر حصے میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے اور اس حوالہ سے جموں و کشمیر کی سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر شد و مد سے کام جاری ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 لین پل 250 میٹر طویل ہے ساتھ ہی ایک سرنگ بھی جس کی لمبائی 395 میٹر ہے۔ اس 645 میٹر طویل حصے کی تکمیل سے سفری فاصلہ تقریباً 200 میٹر کم ہو جائے گا جس سے سفر کے وقت میں کمی آئے گی۔ گڈکاری کے مطابق 82 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس ٹنل اور پل میں اسٹیل اور سیمنٹ کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Ramban Tunnel Collapse Update: منہدم ٹنل کے ملبے سے 10 مزدوروں کی لاشیں برآمد

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر مرکزی سرکار کے سبھی پروجیکٹس کی تکمیل کے بعد دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت سمٹ کر صرف 3 گھنٹوں کا رہ جائے گا۔ اس بڑے پروجیکٹ کے تحت رام بن ضلع میں قصبہ رام بن اور بانہال کے درمیان 45 کلومیٹر کے دائرے میں 5 ٹنلز تعمیر کی جا رہی ہیں۔ مرکزی وزیر کے مطابق جموں اور سرینگر کے درمیان سفر کو بہتر بنانے کے لیے 35000 کروڑ روپے کی لاگت سے 3 کوریڈور بنائے جا رہے ہیں۔ اس میں جموں سے ادھم پور-رامبن-بانہال اور اس کے بعد سری نگر تک پہلی کوریڈور میں سرینگر سے بانہال سیکشن شامل ہے۔ 250 کلومیٹر لمبائی کی یہ 4 لین سڑک 16,000 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details