اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن میں سڑک حادثہ، ڈرائیور ہلاک، ایک زخمی - پنکج کمار

ہلاک شدہ ڈرائیور کو شناخت کے لیے ہسپتال کے مردہ گھر میں رکھا گیا ہے اس سلسلے میں پولیس تھانہ چندرکورٹ نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

رامبن میں سڑک حادثہ، ڈرائیور ہلاک، ایک زخمی
رامبن میں سڑک حادثہ، ڈرائیور ہلاک، ایک زخمی

By

Published : Sep 17, 2020, 12:29 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

رامبن میں سڑک حادثہ، ڈرائیور ہلاک، ایک زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق اج صبح ایک ٹرک زیر نمبر PB35Z-0991 جموں سے سرینگر کی جانب جارہا تھا کہ شاہراہ کے پیڑہ کے مقام پر تیز رفتار ٹرک سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں ٹرک میں سوار ڈرائیور مواقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ کینڈیکٹر پنکج کمار (23) ساکنہ پنجاب شدید زخمی حالت ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد خصوصی علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کردیا۔

ہلاک شدہ ڈرائیور کو شناخت کے لیے ہسپتال کے مردہ گھر میں رکھا گیا ہے اس سلسلے میں پولیس تھانہ چندرکورٹ نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details