اردو

urdu

ETV Bharat / state

گہری کھائی میں ٹرک گرنے سے ایک ہلاک - One killed in road accident in ramban

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رامبن کے کھڑی علاقہ میں ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص موقع واردات پر ہلاک اور ایک افراد شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

سڑک حادثہ

By

Published : May 8, 2019, 11:28 PM IST

پولیس کے مطابق ڈیمپر زیر نمبر JK19-6061 کھڑی سے ناچلانہ کی طرف سے آرہی تیز رفتار گاڑی پر ڈراٸیور قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی بے قابو ہو کر چار سو فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی لوگوں اور پولیس نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمیوں کو ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا جہاں ایک زخمی نے دم توڑ دیا۔

مرنے والے کی شناخت تنویر احمد ولد غلام قاور پاچھو ساکنہ سیرن تصیل کھڑی ضلح رامبن جبکہ زخمی کی شناخت ڈراٸیور محمد امین ولد علی محمد ساکنہ ہڑوگ تصیل و ضلح رامبن کے طور پر ہوئی ہیں۔ شدید زخمی ڈراٸور کو میڈکل کالج سرینگر منتقل کر دیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details