رامبن: برفانی تودہ گرنے سے خاتون ہلاک - برفانی تودہ گر آنے سے خاتون ہلاک 3 زخمی
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے پوگل پرستان علاقے میں برفانی تودہ گر آنے سے ایک خاتون ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔
رامبن: برفانی تودہ گرنے سے خاتون ہلاک
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق تودہ گر آنے کے فوری بعد بچاؤ کاروائی مہم شروع کی گئی، تاہم موقع پر ہی خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ تین کو بچا لیا گیا تینوں افراد طور زخمی ہیں اور انہیں فوری طور علاج کے لیے ضلع رامبن منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاک شدہ خاتون کی شناخت حسینہ بیگم کے طور ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وادی کشمیر سمیت خطہ چناب میں برفباری جاری ہے۔