اردو

urdu

ETV Bharat / state

بٹوت-کشتواڑ شاہراہ پر حادثہ، ایک شخص زخمی - ڈارئیور شدید طور سے زخمی

ضلع رامبن میں بٹوت، کشتواڑ قومی شاہراہ پر ایک کار بٹوت کے نزدیک بگو نالا کے مقام پر شاہراہ سے پھسل کر 30 فٹ گہری کھائی میں جاگری، جس کی وجہ سے ڈارئیور شدید طور سے زخمی ہوگیا۔

One injured seriously in road accident on Batote Kishtwar NH 44
بٹوت-کشتواڑ شاہراہ پر حادثہ، ایک شخص زخمی

By

Published : Aug 24, 2020, 9:10 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کےضلع رامبن میں بٹوت اور کشتواڑ قومی شاہراہ پر حادثہ میں ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آج شام کار نمبر JK17-3763 کشتواڑ سے جموں کی طرف جارہی تھی کہ بٹوت کے نزدیک بگو نالا کے مقام پر کار سڑک سے پھسل کر 30 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

ڈرائیور خالد حسین ولد غلام حسین ساکن وارڈ نمبر 12 کشواڑ زخمی حالت میں شیر کشمیر ایمرجینسی اسپتال بٹوت میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا ابتدائی طبی امداد کے بعد خصوصی علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں ریفر کر دیا۔ بٹوت پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details