اردو

urdu

ETV Bharat / state

رام بن میں سڑک حادثہ، ڈرائیور زخمی - one-injured-in road accident in ramban

ریاست جموں کشمیر کے ضلع رام بن کے قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

سڑک حادثہ

By

Published : May 12, 2019, 2:56 PM IST

پولیس کے مطابق ٹرک نمبر JK03F_1882 جموں سے سرینگر جا رہا تھا کہ شاہراہ کے چندرکورٹ کے مقام پرتیز رفتار کی وجہ سے ڈرائیور نے گاڑی پر توازن نہ رکھ سکا اور ٹرک نالے میں جاگرا۔

سڑک حادثہ
اس حادثہ میں ڈرائیور شاہد احمد ولد محمد یوسف باشندہ اچھابل اننت ناگ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

مقامی لوگوں، رضاکاروں اور پولیس نے زخمی کو ضلع ہسپتال رام بن میں داخل کیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

رامبن چندرکورٹ پولیس نے دفعہ 279 ,337 آر پی سی کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details