پولیس ذرایع کے مطابق ٹپر کرول سے میتراہ آ رہا تھا کہ کنتیر نالے کے مقام پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے نکل کر 100 فٹ گہرے نالے میں جا گری جس کے نتیجہ میں اس پر سوار ڈرائیور موقع پر ہلاک ہو گیا۔
سڑک حادثے میں ایک ہلاک
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سڑک حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے۔
سڑک حادثے میں ایک ہلاک
حادثہ کی خبر سنتے ہی پولیس اور رضاکاروں نے بڑی مشقت سے لاش کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت ریاض احمد ولد لعل دین ساکنہ ڈھلواس تحصیل و ضلع رامبن کے طور پر ہوئی۔ لاش کو قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد وارثین کے حوالے کر دی۔
رامبن پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 1:46 AM IST