اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nomad Murdered in Banihal: رامبن میں خانہ بدوش بکروال کا قتل - خانہ بدوش پر کلہاڑی سے وار

پولیس ذرائع کے مطابق بکریاں چَرانے سے منع کرنے والے مقامی شخص نے خانہ بدوش پر کلہاڑی سے وار کرنے کے بعد اسے گہری کھائی میں دھکیل دیا Nomad Murdered in Banihalجس سے فاروق احمد نام کے بکروال کی موت واقع ہوگئی۔‘

Nomad Murdered in Banihal: بانہال، رام بن میں خانہ بدوش بکروال کا بہیمانہ قتل
Nomad Murdered in Banihal: بانہال، رام بن میں خانہ بدوش بکروال کا بہیمانہ قتل

By

Published : Jun 2, 2022, 5:24 PM IST

ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں اُس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں ایک خانہ بدوش بکروال کی خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی۔ Nomad Murdered in Banihal ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول خانہ بدوش اور ایک مقامی شخص کے مابین بھیڑ بکریوں کے چَرانے کے معاملے پر شروع ہوا تنازع قتل کی وجہ بنا، تاہم رامبن پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

بانہال، رام بن میں خانہ بدوش بکروال کا بہیمانہ قتل

پولیس ذرائع کے مطابق بانہال کے پھاگو، ڈولیگام علاقے میں بھیڑ بکریوں کے چرانے کے معاملے میں ایک مقامی شخص نے خانہ بدوش بکروال فاروق احمد ولد محمد شفیع ساکنہ پنچاری، ادھمپور کو مبینہ طور بھیڑ بکریاں چَرانے سے منع کیا جس پر مقتول نے اعتراض ظاہر کیا۔ Nomad Bakerwal Murdered in ramban پولیس ذرائع کے مطابق بکریاں چَرانے سے منع کرنے والے مقامی باشندے ارشاد احمد گوجر ولد عمر الدین گوجر ساکنہ جبڑی، پھاگو نے خانہ بدوش پر کلہاڑی سے وار کرنے کے بعد اسے گہری کھائی میں دھکیل دیا جس سے فاروق احمد بکروال کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔

حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس، ریڈکراس اور بانہال والنٹئیرز کے رضاکار علاقے میں پہنچے اور میت کو بانہال ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بانہال میں دفعہ 302 انڈین پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:Muslim Woman Killing Case: مسلم خاتون کا قتل کیے جانے کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا مظاہرہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details