جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھی گیارہویں نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ماڈل ہائیرسیکنڈری سکول رامبن میں کیا گیا۔
تقریب کے دوران جمہوری طرز حکومت میں ووٹ کی اہمیت و افادیت سے متعلق مقررین نے روشنی ڈالی اور عوام کو ہمیشہ جمہوری طرز عمل میں شرکت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ہائر اسکنڈری کے طلباء کو ووٹر فہرست میں اپنا نام اندراج کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر ضلع انتظامیہ کے افسران و دیگر مقررین کے علاوہ اسکولی طلباء نے بھی ووٹ کی اہمیت، ووٹ کے صحیح استعمال سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔