اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Lok Adalat at Ramban رامبن میں قومی لوک عدالت کا انعقاد

ضلع رامبن میں قومی لوک عدالت کا انعقاد ہوا جس میں سو سے زائد مختلف معاملات کو حل کیا گیا۔ National Lok Adalat

National Lok Adalat at Ramban
رامبن میں قومی لوک عدالت

By

Published : Nov 16, 2022, 5:24 PM IST

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی کیسز کو حل کیا گیا۔ اس لوک عدالت کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (رامبن) ایڈیشنل سیشن جج سریندر سنگھ نے کی جبکہ ان کی معاونت جج رامبن عروسہ چودھری نے کی۔ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس رامبن کے علاوہ بانہال، گول اُکھڑال اور بٹوٹ کے مجسٹریٹز کے اشتراک سے قومی لوک عدالت منعقد کی گئی تھی۔ اسے منعقد کرنے میں بار ایسوسی ایشن رامبن کے ممبران نے معاونت کی۔ اس مواقع بر بار ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر تمام ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں وکلاء موجود تھے۔

رامبن میں قومی لوک عدالت

ضلع بھر میں قومی لوک عدالت کے دوران افہام و تفہیم کے ذریعے اور آپسی رضا مندی کے ذریعہ 191 معاملات میں سے 111 معاملات کو حل کیا گیا۔ جن سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے حق میں 69 لاکھ 60 ہزار روپے واگزار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ Jammu and Kashmir Bar Council

ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی (رامبن) کے چیرمین ایڈیشنل سیشن جج سریندر سنگھ نے کہا کہ لوک عدالتوں کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کے لئے لیگل سروس اتھارٹی رامبن قصبوں اور دیہی علاقوں میں کیمپ منعقد کرکے لوگوں کو ان عدالتوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے بیدار کرتے ہیں۔ لوگوں کو جن کے ضلع کے مختلف عدالتوں میں چلے رہے ہیں ان کے کم وقت میں نپٹانے کے لیے لوک عدالتوں میں حصہ لینا چاہیے تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ پیسوں کی بچت ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details