جموں سی نگر قومی شاہراہ پر مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کی وجہ سے خاص طور سے مریضوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ چھٹویں روز بھی بند - انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چھٹے روز بھی ٹریفک کی نقل و حرکت مکمل طور سے بند ہے۔ شاہراہ کی بحالی کیلئے بی آر او کی جانب سے پل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔
چھٹے روز بھی ٹریفک کی نقل و حرکت مکمل طورسے بندچھٹے روز بھی ٹریفک کی نقل و حرکت مکمل طورسے بند
جموں سرینگر قومی شاہراہ چھٹویں روز بھی بند
گذشتہ روز ڈگڈول کے مقام پر محمد قاسم نامی شخص پتھر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا، جس کے بعد انہیں ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں سے ابتدائی علاج کے بعد انہیں برزلہ منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:کشمیر مسلسل شدید سردی کی گرفت میں، سرینگر میں منفی 7.6 ڈگری درجہ حرارت درج
اسی دوران کیلا موڑ سے بانہال تک انہیں نجی گاڑی سے لے جایا گیا، وہاں سے انہیں محکمہ صحت کی جانب سے ایمبولینس فراہم کی گئی۔ وہیں، عام شہریوں کو بھی شاہراہ پر پیدل سفر کرنے میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔