جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامسو کے مقام پر شاہراہ کو فور لائن میں تبدیل کرنے اور کشادگی کیلئے جاری کام کے دوران کئی گھر مکمل طور سے تباہ ہوگئے تھے۔ اس دوران وہاں رہائش پزیر لوگوں کو اپنے گھر خالی کرنے پڑے تھے۔ انتظامیہ نے اگرچہ انہیں معاوضہ دینے کی بات کی تھی لیکن مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ یہ اب بھی معاوضے کے منتظر ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے عوام کو معقول معاوضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن ابھی تک یہ محض دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہے۔