اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar-Jammu highway remain closed:سرینگر۔ جموں شاہراہ بند، 6 میتیں درماندہ - ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند

ذرائع کے مطابق ایک ہزار کے قریب چھوٹی بڑی گاڑیاں شاہراہ پر درماندہ ہے اور چھ گاڑیاں ایسی بھی ہیں جن میں 6 افراد کی لاشیں موجود ہیںSix Mortal Remains Stranded at Banihal۔

سرینگر جموں شاہراہ بند
سرینگر جموں شاہراہ بند

By

Published : Jan 10, 2022, 7:28 AM IST

-
Jammu highway remain closed
:سرینگر۔ جموں شاہراہ بند، 6 میتیں درماندہ

سری نگر جموں قومی شاہراہ بند رہنے کے باعث 6 افراد کی لاشیں بھی بانہال میں درماندہ پڑی ہوئی ہے۔ National Highway closed

ذرائع نے بتایا کہ بھاری برف باری اور موسلا دار بارشوں کے سبب جموں سرینگر شاہراہ دوسرے روز بھی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند رہی۔ National Highway closed۔ ایک ہزار کے قریب چھوٹی بڑی گاڑیاں شاہراہ پر درماندہ ہے اور چھ گاڑیاں ایسی بھی ہیں جن میں 6افراد کی لاشیں موجود ہیںSix Mortal Remains Stranded at Banihal۔

اطلاع کے مطابق کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی لاش بھی شاہراہ پر درماندہ ہے۔ Body of Kupwara youth stranded in Banihal۔ اُن کے مطابق شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر اگر چہ جنگی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی شاہراہ مسلسل دو روز سے بند پڑی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :Jammu-Srinagar Highway Remains Closed: جموں سرینگر قومی شاہراہ مسلسل بند ہونے سے درماندہ مسافر پریشان

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو سب ضلع ہسپتال رام بن میں رکھا گیا ہے اور جونہی شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھولا جائے گا تو ان لاشوں کو بھی منزل مقصود کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر درماندہ مسافروں تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details