اس پریس کانفرنس میں سجاد شاہین نے چند روز قبل بانہال سے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیے گئے نیشنل کانفرنس کے یوتھ رہنما طارق احمد ڈار کی گرفتاری کی مذمت کی اور اسے بلاجواز قرار دیا۔
بانہال میں نیشنل کانفرنس کے ضلعی صدر کی پریس کانفرنس سجاد شاہین نے الزام عائد کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے عجلت میں اور زمینی حقیقت کو دیکھے بغیر ہی نیشنل کانفرنس یوتھ رہنما پر پی ایس اے (PSA) کا اطلاق کیا ہے اور اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے طارق احمد ڈار پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔ اس پریس کانفرنس میں نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں کے علاوہ ویوپار منڈل بانہال اور اقلیتی برادری کے دکانداروں نے شرکت کی۔
یہ بھی پرھیں: رام بن: گیس سلنڈر پھٹنے سے دو معصوم بچوں کی موت
انہوں نے کہا کہ ایک مین سٹریم یوتھ لیڈر پر حریت کا ساتھی ہونے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزامات بے بنیاد ہے۔