نیشنل کانفرنس نے پارٹی کے نائب صدر صوبہ یوتھ جموں طارق احمد ڈار ساکن بانہال کو 'عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے' پر پی ایس اے کا اطلاق عمل میں لانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نوجوانوں مین اسٹریم سماجی کارکن کو ایسے سخت ترین ایکٹ کے تحت پابند سلاسل بنانا انتہائی تشویشناک بات ہے۔
پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سری نگر جموں شاہراہ کی فور لائننگ میں جن لوگوں کی زمین جارہی ہے، طارق احمد ڈار ان ہی لوگوں کے حقوق کے لئے لڑرہا تھا اور زمین مالکان کے لئے معقول و مناسب معاوضہ کے علاوہ نوکریوں کی فراہمی کے لئے آواز بلند کررہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے عوام کی آواز کو دبانے کے لئے طارق احمد کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ اس کے خلاف سخت ترین ایکٹ پی ایس اے عائد کر کے اسے کوٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔