جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن بانہال میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے دو روزہ پروگرام " میرا قصبہ میرا فخر " (My town my pride)" کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر، رامبن ناظم زی خان ، ایس ایس پی رامبن ، حسیب الرحمٰن ، سب ڈویژن مجسٹریٹ بانہال ظہیر عباس، چیئرمین میونسپلٹی کمیٹی بانہال ، فاروق احمد وانی ، ایم سی ممبران اور عام شہریوں کے علاوہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔
مشیر مصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کے تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں دوبارہ شروع کی ہے جو قصبوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کا ایک اہم اقدام ہے۔
پروگرام سے پہلے فاروق خان نے گورنمنٹ ہائرسکنڈری اسکول بانہال میں محکمہ یوتھ سروس اسپورٹس کی جانب سے منعقد والی فٹبال ٹورنامنٹ کا بھی افتتاح کر کے کھلاڑیوں میں گیم کٹس تقسیم کئے۔
اس موقع پر فاروق خان نے کہا کہ حکومت نچلی سطح پر جمہوریت کو مستحکم کرنے اور جموں وکشمیر کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی ترقیاتی کونسلز تشکیل دینے جارہی ہے۔