جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں میونسپل کمیٹی کے منتخب نمائندوں کی جانب سے غیر ریاستی اور مقامی مستحق مزدوروں میں مختلف ضروی اشیاء تقسیم کی گئی۔
رامبن ضلع انتظامیہ نے عالمی وبا کروانا وائرس کے پیش نظر پورے ضلح میں دفعہ 144 کا نفاز سختی سے کیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غیر ریاستی اور قصبہ سے تعلق رکھنے والے دھاڑی مزدور دو وقت کی روٹی سے محروم ہو گئے ہیں۔جب اس کی اطلاع میونسپل کمیٹی کے عہدرروں کو ملی تو میونسپل کمیٹی رامبن کے صدر امیت بھارتی کی قیادت میں منتخب ممبران نے فوراً ان غیر ریاستی مزدوروں اور قصبہ کے غریب اور مستحق کمبہ کی امداد کےلیے آگے آئے اور ان کمبوں میں ضروری اشیاء تقسیم کیا۔
میونسپل کمیٹی کے ارکان غریبوں اور مزدوروں کی مدد کےلئے پیش پیش
جمو ں و کشمیر کے رامبن ضلع میں یومیہ مزدوروں کے درمیان میونسپل کمیٹی کے ارکان و عہدیداران نے راشن تقسیم کر غریبوں کو سماجی فاصلہ اختیار کرنے کو کہا ہے۔
میونسپل کمیٹی کے صدر امیت بھاتی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کو بتایا کہ عالمی وبا سے تحفظ کے لئے کمیٹی کے ممبران ضلع انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں اور قصبہ میں کسی بھی مستحق غریب کمبے کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔
امیت بھارتی نے لوگوں سے سماجی فاصلہ بنا کر رکھنے اور گھروں سے باہر نہ آنے کی گزارش کی تاکہ اس وبا سے پورا ملک محفوظ رہ سکے۔
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں میونسپل کمیٹی کے منتخب نمائندوں کی جانب سے غیر ریاستی اور مقامی مستحق مزدوروں میں مختلف ضروی اشیاء تقسیم کئے گئے