اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر حادثہ، تین زخمی - etv bharat

مقامی رضاکاروں اور پولیس نے زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو شدید زخمیوں کو گورنمٹ میڈیکل کالج و ہسپتال اننت ناگ منتقل کر دیا ہے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر حادثہ، تین زخمی
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر حادثہ، تین زخمی

By

Published : Feb 1, 2021, 10:32 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن بانہال میں ایک سڑک حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں میڈیکل کالج و ہسپتال اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تین افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو قومی شاہراہ تحصیل دفتر بانہال کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئے جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر حادثہ، تین زخمی

مقامی رضاکاروں اور پولیس نے زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو شدید زخمیوں کو گورنمٹ میڈیکل کالج و ہسپتال اننت ناگ منتقل کر دیا ہے۔

زخمیوں کی شناخت عبدالرشید گوجر ساکنہ شابنباس بانہال، جنید احمد اور عاقب احمد ساکنان کراوہ بانہال کے طور ہوئی ہے۔ عاقب کا بانہال ہسپتال میں علاج چل رہا ہے جبکہ دو اننت ناگ منتقل کر دیے گئے ہیں۔

بانہال پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details