جموں:جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال علاقے میں بدھ کی صبح ایک ہی کنبے کے چار افراد کو اپنے مکان میں پر اسرار حالت مردہ پایا گیا۔ متوفین میں ماں، اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ Three minor children found dead in Ramban
تفصیلات کے مطابق بانہال کے چک نرواہ علاقے علاقہ میں بدھ کی صبح ایک ہی کنبے کے چار افراد کو اپنے ہی مکان میں مردہ پایا گیا۔پولیس کے مطابق بدھ کی صبح پولیس کو مقامی سرپنچ نے اطلاع دی ایک ہی گھر میں دو بیٹیاں ایک بیٹا اور ان کی ماں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی۔ پولیس نے جونہی اطلاع سنی تو پولیس کی ٹیم مواقع واردات پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس نے بےحوشی کی حالت میں چاروں افراد کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔