رامبن:جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال کے لاپتہ شہری کی لاش ضلع ریاسی سے بازیاب کر کے پولیس نے بھائی بہن سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بانہال کے ایک 40 سالہ شخص کی لاش اتوار کو ریاسی کے ڈوگا علاقے سے لاپتہ ہونے کے تین روز بعد ایک نالے سے مشکوک حالت میں ملی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں بھائی بہن سمیت تین ملزمان کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔ Missing Man Body Found in Reasi After Three Days
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'ریاض احمد وانی (40) ولد مرحوم غلام حسن وانی ساکن آرپورہ ڈولیگام تحصیل بانہال ضلع رامبن کی لاش آج صبح پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے ریاسی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور ڈوگا علاقے میں ایک گہرے نالے سے برآمد کی ہے۔ یہ مقام زیر تعمیر ریلوے ٹنل نمبر 13 سے قریب چھ سو میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں وہ شخص کام کر رہا تھا۔ ایک اہلکار کے مطابق ریاض کا فون بھی موقع سے ملا ہے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بھائی بہن سمیت تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ Three People detained by Ramban Police