اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militancy in Kashmir جموں و کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کرنے والے عسکریت پسندوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دلباغ سنگھ

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'ملیٹینسی کم ہوئی ہے لیکن ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے ابھی بھی یہاں ایسے عناصر موجود ہیں جو امن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں'۔Militancy in Kashmir

Jkdgp dilbagh singh
دلباغ سنگھ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 8:27 PM IST

جموں:جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعے کے روز کہا کہ پاکستان میں مقیم عسکریت پسند جموں وکشمیر میں ملیٹینسی کو پھر سے بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ان کے تمام منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے خط چناب کے دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں کو متنبہ کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ جو عسکریت پسند پاکستان میں بیٹھ کر یہاں عسکریت پسندی کو بحال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم مقامی عسکریت پسندوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔
ان کے مطابق سرحد کے اس پار بیٹھے عسکریت پسند جموں وکشمیر میں ملیٹینسی کو پھر سے فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں وہ پاکستان میں بھی غیر محفوظ ہیں کیونکہ ہم وہاں بھی پہنچ جائیں گے اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر سکیورٹی ایجنسیاں دن رات کام کر رہی ہیں۔


پولیس سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ حزب کمانڈر جہانگیر سروی کو بہت جلد مار گرایا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ جہانگیر سروری کے ساتھیوں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا اور جتنے بھی عسکریت پسند اس کے ساتھ ہیں ان کو بھی بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حزب کمانڈر پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں اور بہت جلد اس سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Militancy In Kashmir کشمیر میں عسکریت پسندی کم ہوئی ہے لیکن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے، دلباغ سنگھ


انہوں نے کہا کہ 'ملیٹینسی کم ہوئی ہے لیکن ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے ابھی بھی یہاں ایسے عناصر موجود ہیں جو امن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں'۔
چسانہ میں تصادم آرائی کے دوران سرگرم عسکریت پسند کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عسکریت پسند کو ہلاک کیا۔انہوں نے بتایا کہ خط چناب میں سکیورٹی ایجنسیاں پوری طرح سے متحرک ہیں اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details