ناظم تعلیم جموں کی ہدایت پر پہاڑی ضلع رام بن کے گورنمنٹ مڈل اسکول چبہ میں ایک میگا انرولمنٹ مہم Mega Enrolment Driveکا انعقاد کیا گیا۔
میگا انرولمنٹ ڈرائیو کے دوران لوگوں کو گورنمنٹ اسکولز میں دی جا رہی سہولیات Facilities in Govt Schoolsسے متعلق مفصل جانکاری دی گئی تاکہ عوام الناس اپنے بچوں کا داخلہ سرکاری اسکولوں میں کرا سکیں۔
پروگرام کے دوران مقررین نے حکومت کی جانب سے طلبہ کے لیے مختص مختلف اسکیموں، جن میں طلباء کا مفت ہیلتھ چیک اپ، مفت وردی، کتابوں کے علاوہ طلباء کو میٹرک سے قبل اور میٹرک کے بعد کی اسکالرشپس، آن لائن کلاسز، طلباء کو چھٹیوں کے دوران ٹریننگ سمیت مختلف اسکولوں میں کونسلنگ سیل سے متعلق روشناس کرایا گیا۔