رام بن:ضلع رام بن میں دیہی ترقیاتی بلاک کھڑی کے بعد بلاک بانہال سے تعلق رکھنے والے ایک درجن کے قریب سرپنچوں اور ایک درجن سے زائد پنچوں نے اپنے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں استعفیٰ دینے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بانہال کو تحریر طور دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کی فہرست کو نہیں مانا گیا تو اسی تحریری درخواست کو ہی ان کا استعفیٰ تصور کیا جائے۔ سرپنچوں نے محکمہ دیہی ترقیات پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے ہیں۔ Mass Resignation of Panches and Sarpanches in Banihal
مستعفیٰ ہونے والے سرپنچوں میں سرپنچ غلام رسول ماتو ، محمد رفیق خان ، عبدالجبار حجام ، عقیل احمد بیگ قابل ذکر ہیں ۔ انہوں نے مطالبات کی ایک فہرست بی ڈی او بانہال کو پیش کی ہے جس میں منریگا کے تحت 2016/17 کی رقومات کو واگزار کرنے ، فنانشل کمیشن 2014 کے تحت بقایا پڑی رقومات کی واگزاری ، پرائم منسٹر اواس یوجنا کے تحت غریبوں کو دیئے جانے والے مکانوں کیلئے پنچایتی نمائندوں کی طرف سے بھیجی گئی مستحق افراد کی فہرستوں کو مکان دیئے جانے ، مقامی نوجوانوں کو فورلین اور ریلوے پروجیکٹ میں نوکری فراہم کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔ Panches Sarpanches Mass Resignation