جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے پٹنی ٹاپ میں سماجی تنظیم جیو اور جینے دو کے صدر طارق شاہ و دیگر کارکنان کی موجودگی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پٹنی ٹاپ کے سرلاہ علاقے کی ایک غریب بچی کی شادی کے لیے تنظیم کی جانب سے مالی تعاون کیا گیا۔
پردھان طارق شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ' تنظیم کی جانب سے غریب ضرورت مند بچیوں کی شادی کے لیے مالی تعاون دیا جا تا، اس سے قبل بھی کئی غریب بچیوں کے لیے تنظیم نے بڑھ چڑھ ان کا تعاون کیا ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ' محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے بھی ان لوگوں کو بھی تعاون دیا جاتا ہے جو لوگ تنظیم میں اپنا نام اندراج نہیں کرا پاتے یا جنہیں حکومت کی جانب سے لائی گئی اسکیم کا کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ انہوں نے کہاکہ' غریب افراد کی مدد کے لیے ہمارے تنظیم 'جیو اور جینے دو' کے ساتھ ساتھ گرودوار پربندھک اور مختلف دیگر تنظیمیں اپنا تعاون دیتی ہیں تاکہ غریب بچیوں کی بھی شادی بآسانی ہوسکے۔
مزید انہوں نے حکومت اور محکمہ سوشل ویلفیئر سے درخواست کی کہ وہ ان ضرورت مندوں کو بھی ان اسکیم سے باخبر کریں اور ان کا نام بھی وقت رہتے اندراج کرادیں، تاکہ وہ لوگ بھی حکومت کے اسکیم کا فائدہ اٹھا سکیں۔