اردو

urdu

By

Published : Feb 1, 2023, 10:59 AM IST

ETV Bharat / state

Landslides In Banihal بانہال میں قومی شاہراہ چٹان کھسکنے کی وجہ سے بند

بانہال میں قومی شاہراہ 44 کے نزدیک چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ حکام نے لوگوں کو ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ Major Landslide Occurs on NH 44

Etv Bharat
Etv Bharat

بانہال: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے رامپاڈی بانہال میں قومی شاہراہ 44 کے نزدیک چٹانیں کھسک آئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے وہیں سڑک کے دونوں اطراف بڑے بڑے پتھر پڑے ہوئے ہیں۔ رامبن انتظامیہ نے بدھ کے روز جموں شاہراہ 44 پر مسافروں کو سڑک کے دونوں اطراف پتھر پڑے رہنے کے بعد ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ رامبن کے ڈپٹی کمشنر مسرت ضیاء نے ٹویٹ کیا کہ قومی شاہراہ 44 رامپاڈی، بانہال کے قریب چٹانیں کھسک آئی ہیں۔ لوگوں کو ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

بڑے بڑے پتھر درمیانی راستے پر پڑے ہوئے دیکھے گئے جس سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ تاہم پتھروں کو ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پیر کو وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پنتھال رامبن کے نزدیک چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کردی گئی تھی۔ سری نگر میں پیر کی صبح تازہ برف باری ہوئی جب کہ اتوار کی رات پارہ منفی 2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق سری نگر اور آس پاس کے علاقے برف کی موٹی چادر میں ڈھکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی ٹریفک اور علاقے میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے پیر کو یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ سری نگر میں شدید برف باری کی وجہ سے فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details