ضلع رام بن میں لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن سے وابستہ عارضی ملازمین نے گورنر انتظامیہ سے انہیں مستقل ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ Low Paid Employees Demand Permanent Jobکیا۔
لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن کا احتجاج، مستقل ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ احتجاج کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے بغلیہار پاور پروجیکٹ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں کئی عارضی ملازمین کام کے دوران معذور جبکہ بعض ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ کی جانب سے محکمہ بجلی میں کام کر رہے 12ہزار عارضی ملازمین کو مستقل نوکری فراہم کیے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بغلیہار میں کام کر رہے 108عارضی ملازمین کو بھی مستقل نوکری فراہم کی Low Paid Employees Protest in Ramban, Demand Permanent Jobجانی چاہئے۔
احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے کہا کہ گزشتہ پندرہ برسوں سے وہ انتہائی کم اجرت پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے انتظامیہ سے 108افراد کو بھی مستقل ملازمت فراہم کرنے کی اپیل کی۔