جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن صدر مقام بانہال میں ٹینکر ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کی زیادتی کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے ڈرائیوروں کے مطابق جموں سرینگر قومی شاہراہ کے بند رہنے پر یا مخالف سمت ٹریفک کے چلنے پر انہیں قاضی گنڈ کے مقام پر روک دیا جاتا ہے اور انہیں اپنے گھر بانہال تک آنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے جس کی وجہ سے انہیں کئی روز تک شاہراہ پر درماندہ رہنا پڑتا ہے۔
مقامی ڈارئیوروں کا ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاج ڈرائیوروں نے ضلع انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی اور ٹریفک حکام سے اپیل کی کہ ان کے شناختی کارڈ کی جانچ کے بعد انہیں جموں سرینگر قومی شاہراہ بند رہنے پر یا مخالف سمت ٹریفک چلانے پر قاضی گنڈ کے مقام پر نا روکا جائے بلکہ انہیں قاضی گنڈ سے بانہال کی طرف آنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
اس موقع پر بی جے پی کے ضلع سکریٹری محمد سلیم بٹ نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی ڈرائیور کو قاضی کنڈ میں روک کر درماندہ کرنے بجائے بانہال تک آنے کی اجازت دی جائے۔