اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: آسمانی بجلی کا قہر، کئی مویشی ہلاک، رہائشی مکان تباہ - ضلع انتظامیہ

پہاڑی ضلع رامبن میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک رہائشی مکان تباہ جبکہ کئی مویشی ہلاک ہو گئے۔

رامبن: آسمانی بجلی کا قہر، کئی مویشی ہلاک، رہائشی مکان تباہ
رامبن: آسمانی بجلی کا قہر، کئی مویشی ہلاک، رہائشی مکان تباہ

By

Published : Jan 7, 2021, 5:46 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خچر دو گاے اور کئی مرغے ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ حادثہ گزشتہ شب رامبن کے دورافتادہ علاقہ ببلہوت میں پیش آیا۔

رامبن: آسمانی بجلی کا قہر، کئی مویشی ہلاک، رہائشی مکان تباہ

علاقہ ببلہوت کے ریائشیوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے آسمانی بجلی کے سبب ہوئے حادثے میں نقصان کے لیے محکمہ بجلی کو قصوروار ٹھہرایا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے برقی تار کو ایک سرسبز درخت کے ساتھ باندھنے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی جب اس درخت پر گری تو بجلی تار کے ذریعے نزدیکی رہائشی مکان اور گؤ خانے کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی پنچ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس حادثے میں محمد قاسم کے دو خچر کئی مرغے جبکہ مہندر سنگھ کی دو گائے بھی ہلاک ہو گئیں۔ وہیں اس حادثے میں ایک رہائشی کے مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

حادثے سے متعلق تھانہ پولیس رام بن میں رپورٹ درج کرائی گئی۔ وہیں مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کی مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمہ بجلی کے خلاف بھی کارروائی کی مانگ کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details