اردو

urdu

ETV Bharat / state

Landslide Damages Under Construction Tunnel لینڈ سلائیڈنگ سے زیرتعمیر ٹنل کو نقصان پہنچا - کیفٹریا موڑ کے نزدیک مٹی کا تودا

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رام بن میں مٹی کا تودا گر آنے سے شاہراہ پر زیر تعمیر ایک ٹنل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ Under Construction Tunnel in Ramban

لینڈ سلائیڈنگ سے زیر تعمیر ٹنل کو پہنچا نقصان
لینڈ سلائیڈنگ سے زیر تعمیر ٹنل کو پہنچا نقصان

By

Published : Jun 15, 2023, 3:52 PM IST

جموں (جموں و کشمیر) :سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صوبہ جموں کے رام بن ضلع میں کیفٹریا موڑ کے نزدیک سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ایک زیر تعمیر ٹنل کو بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آنے سے نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ مٹی کا تودا گر آنے سے زیر تعمیر ٹنل کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثنا کیفٹیریا موڑ پر چٹانیں کھسک آنے کے باوجود وادی کشمیر کو صوبہ جموں سمیت ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کی نقل و حمل جاری ہے تاہم لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر اختیار کرنے سے قبل ٹریفک حکام کے ساتھ رابطہ کریں۔ بتا دیں کہ قومی شاہراہ بدھ کے روز رام بن ضلع میں ناشری اور بانہال کے درمیان مٹی کے تودے گر آنے کے سبب کئی گھنٹوں تک بند رہی۔ ادھر، سرینگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

مزید پڑھیں:Road Accident In Ramban رامبن سڑک حادثے میں انڈین ائر فورس میں تعینات جوان ہلاک

واضح رہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ سرما کے دوران موسم خراب رہنے، تیز بارشوں، ژالہ باری اور بارفباری کے دوران کئی روز تک بند رہتی ہے۔ شاہراہ پر ضلع رام بن کے متعدد مقامات پر چٹانیں کھسکنے اور مٹی کے تودے گر آنے کے سبب بھی شاہراہ کئی روز تک بند رہتی ہے۔ کشمیر کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی شاہراہ زیادہ ایام تک بند رہنے سے وادی میں غذائی اجناس کی قلت ہو جاتی ہے۔

یو این آئی کے فراہم کردہ ان پٹس

ABOUT THE AUTHOR

...view details