مرکزی زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن سے صرف 18 کلومیٹر کی دوری پر واقع پنچایت سیری بی کا گاؤں براڑگڈی موحودہ جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
رامبن کا گاؤں سڑک سہولیات سے محروم - رامبن سے 18 کیلو میٹر دور سڑک نہیں
آج کے جدید دور میں بھی یہاں کے گاؤں سے زخمی، مریض، حاملہ خواتین سمیت دیگر لوگوں کو چار پائی کے سہارے اسپتال پہنچایا جاتا ہے۔
Lack
مقامی باشندہ شمس الدین کا لڑکا ریاض احمد کے شیدید زخمی ہونے کے بعد لوگوں کو اسے اسپتال پہنچانے کے لئے چار پائی کا استعمال کرنا پڑا۔
آنجہانی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور اقتدار میں ملک کے تمام گاؤں کو پکی سڑک سے جوڑنے کے منصوبے کا آغاز ہوا تھا لیکن آج تک بہت سارے گاؤں سڑک کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ایسے میں ان گاؤں کے زخمی، مریض، حاملہ خاتون سمیت دیگر لوگوں کو چار پائی کے سہارے اسپتال پہنچایا جاتا ہے۔