جموں کشمیر کے رامبن ضلع کے بانہال سب ڈویژن میں مقامی مزدوروں نے ہندوستان کنسڑکشن کمپنی کے منتظمین کے خلاف زبردست احتجاج کر کے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جس سے شاہراہ پر کچھ دیر ٹریفک نظام رہا۔
رامبن: ہندوستان کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف مظاہرہ احتجاج کر رہے مزدوروں کی قیارت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع جنرل سکریٹری محمد سلیم بٹ کر رہے تھے۔ مزدوروں کو گزشتہ چھ ماہ سے کمپنی کی جانب سے تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ کمپنی مزدورں، ملازمین اور ٹھیکیداروں کا زیر التوا بقایہ فوری طور پر ادا کرے۔ مزدوروں کو پچھلے چھ ماہ سے کمپنی کی جانب سے تنخواہ کی ادائےگی نہیں کی گئی ہے۔ مزدوروں نے الزام لگایا کہ مذکورہ کمپنی نے مقامی مزدور، ملازمین اور ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگی کے بغیر ہی دوسری نجی کمپنیوں کو بانہال سے رامبن تک مزید کام سونپ دیا۔ انہوں نے کمپنی کے منتظمین کو دس یوم کے اندر تمام بقایہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انتظامیہ اور پولیس کی یقین دھانی کے بعد دھرنا ختم کیا گیا۔ واضح رہے رامبن سے بانہال تک نیشنل ہائیوے اتھاریٹی آف انڈیا نے قومی شاہراہ چار گلیاروں میں تبدیل کرنے کا تعمیری کام ایچ سی سی کو دیا ہے۔