رامبن:ضلع رام بن کے ماروگ علاقے میں سرینگر - جموں شاہراہ کی کشادتی پر مامور تعمیراتی کمپنی کے مزدور گذشتہ تقریباً دو ماہ سے مسلسل احتجاجی مظاہرہ Labourers Protest Against Construction Company in Ramban کر رہے ہیں۔
تعمیراتی کمپنی پر مزدوروں کے ساتھ استحصال کرنے کا الزام احتجاجی مظاہرین نے تعمیراتی کمپنی پر لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور مزدوروں کے ساتھ استحصال Construction company Accused of Discrimination کرنے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے کہا کہ لیبر قوانین کے مطابق ایک مزدور کو 16سے 18ہزار روپے فراہم کرنے بجائے کمپنی کی جانب سے مزدوروں کو محض 9ہزارو روپے ماہانہ دئے جاتے ہیں۔
احتجاج کر رہے مزدوروں نے مزید کہا کہ لیبر قوانین کے مطابق انہیں پراویڈنٹ فنڈ، میڈیکل انشورنس وغیرہ دیگر مراعات سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزدور گزشتہ دو ماہ سے احتجاج پر ہیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے مزدوروں کی جائز مانگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔