پولیس جانکاری کے مطابق بی ایس این ایل کے سب ڈویژن رامبن میں تعینات جونیئر اینجیر عادل بشیر ولد بشیر احمد ساکنہ۔ بجبہاڑ ضلع اننت ناگ آج دوپہر اپنے رہائش گاہ کہوباغ رامبن میں کھانا بنا رہا تھا کہ اچانک ہنڈی گیس میں آگ لگ گئی انہوں نے فوری طور سلینڈر کو باہر پھنک دیا تاہم باہر زور دار دھماکے میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں انجینئر شدید طور زخمی ہو گیا۔
رامبن: سلنڈر دھماکہ میں جونیئر انجینئر زخمی - رامبن میں تعینات جونیئر اینجیر عادل بشیر
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ایک سلنڈر دھماکہ میں ٹیلی کام کمپنی بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) کا جونیئر انجینئر زخمی ہوگیا۔
jr-engineer-bsnl-injured-critically-in-cylinder-blast-at-ramban
دھماکہ کی آواز سنتے ہی پاس میں ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے بچاؤ مہم شروع کر کے زخمی انجینئر کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال سرینگر مزید علاج کے لیے ریفر کر دیا ہے۔