اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامبن: رامسو میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ - جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ

رامبن کی سب ڈویژن رامسو میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مٹینگ میں یہ طے کیا گیا کہ اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے آئندہ ماہ اپریل کی پانچ تاریخ کو رامسو ایس ڈی ایم دفتر کے سامنے پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

joint action  committee hold a meeting in ramsu
رامبن: رامسو میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ

By

Published : Mar 27, 2021, 7:42 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن رامسو میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کہ جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں رامسو ہیڈکوارٹر کے ساتھ ہورہی نا انصافی اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رامبن: رامسو میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی میٹنگ

میٹنگ کی صدارت بلاک ڈیولپمنٹ کونسل و جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شفیق احمد کٹوچ کی صدارت میں کی گئی، میٹنگ میں اہم مسائل جیسے رماسو گراؤنڈ کی مکمل بحالی، رامسو پی ایچ سی کو ٹراما اسپتال میں تبدیل کرنے اور رامسو ہائی اسکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دلانے پر گفتگو کی گئی۔

میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ آئندہ ماہ اپریل کی پانچ تاریخ کو رامسو ایس ڈی ایم دفتر کے سامنے اپنے جائز مطالبات کے لیے پرامن احتجاج کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ایک درخواست تحصیلدار رامسو کو سپرد کر دی گئی ہے۔

چیئرمین بی ڈی سی اور کمیٹی کے صدر نے عوام سے رامسو کے جائز مطالبات کو تسلیم کرانے کے لیے طے شدہ تاریخ یعنی پانچ اپریل کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details