ڈرگ اینڈ فوڈ آرگنائزیشن، جموں و کشمیر کی جانب سے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر، رامبن کے اشتراک سے ضلع اسپتال میں آگہی و معلوماتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
رام بن: ’جَن اوشدھی دوست سمیلن‘ کی نسبت سے آگہی پروگرام منعقد آگہی کیمپ میں مقررین نے کہا کہ تقریب کا اہتمام سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی یاد میں ہفتہ وار قومی یکجہتی ہفتہ کی تقریبات کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی و یوٹی حکومت عوام الناس کی صحت و تندرستی کو ترجیح دیتی ہے۔ اس لیے صحت کے حوالے سے اس طرح کے آگہی پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ پردھان منتری بھارتیہ جن آشودھی کا آغاز صرف اس مقصد کے ساتھ کیا گیا ہے تاکہ معیاری ادویات غریب لوگوں کو سستی قیمتوں پر دستیاب ہو سکیں۔
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر میں بے روز گاری کی شرح باعث تشویش: غلام نبی آزاد
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی اسکیم کے تحت مختلف مقامات پر دکانیں کھولی گئی ہیں جہاں سستی قیمتوں پر جنرک ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔
سی ایم او رام بن نے کہا کہ ضلع ہسپتال رام بن میں بھی ایک جن اوشدھی فارمیسی کی شروعات کی گئی ہے جس سے غریب عوام کو کافی فائدہ ہوا ہے، انہوں نے ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی جن اوشدھی فارمیسی کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔