اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر – جموں قومی شاہراہ بحال - سرینگر – جموں قومی شاہراہ بحال

وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کو چار روز بعد یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے۔

سرینگر – جموں قومی شاہراہ بحال
سرینگر – جموں قومی شاہراہ بحال

By

Published : Aug 29, 2020, 3:53 PM IST

قومی شاہراہ پر موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے کئی مقامات پر چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آئے تھے نیز دلواس نامی جگہ پر سڑک کا ایک حصہ کھسک گیا تھا جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی تاہم موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنا دیا گیا ہے۔

سرینگر – جموں قومی شاہراہ بحال

ایک ٹریفک عہدیدار نے بتایا کہ کشمیر جا رہی گاڑیوں جن میں کافی تعداد میں مال بردار گاڑیاں شامل ہیں، کو چلنے کی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے صرف درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہوگی اس کے بعد تازہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

موصوف نے بتایا کہ کئی مقامات پر چٹانیں اور مٹی کے تودے لگاتار گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو صاف کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اودھم پور اور چنانی علاقوں میں زیادہ تر گاڑیاں کھڑی کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: این سی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ جاری

دریں اثنا ڈرائیوروں کا الزام تھا کہ ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے انہیں کھانے پینے کی چیزوں کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کے پاس کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں تھا جن کا بعد میں ڈرائیورں نے ہی انتظام کیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قومی شاہراہ پر دو بار ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔ اس سے قبل شاہراہ پر 22 اگست کو دو روز بعد ٹریفک کی نقل وحمل بحال کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details