جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے بند ہو گئی ہے۔ ٹریفک زرائع کے مطابق رامبن ضلع میں مسلسل بارش کی وجہ سے آج صبح رامبن اور بانہال سیکٹر کے ترشول موڑ، ڈیگڈول اور خونینالہ کے مقام پر بھاری چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے سے شاہراہ پر آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔
قومی شاہ راہ پر مٹی کے تودے اور چٹانیں گرنے سے وادی کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والا واحد راستہ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ بند ہو گیا ہے۔ کئی مقامات پر مسلسل چٹانیں گرنے اور پہاڑ کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے۔ شاہراہ کے دونو اطراف ہزاروں مال بدرار و مسافر بردار گاڑیاں صبح سات بجے سے درماندہ ہو کر رہ گی ہیں۔