رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے بانہال کے شہبان باس میں آج صبح مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ Jammu Srinagar National Highway Closed Due To Landslides
وہیں سیکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں رامبن اور بانہال میں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔ شاہراہ پر جو مٹی کے تودے گرے ہوئے ہیں انہیں ہٹانے کا کام لگاتار جاری ہے اور اس کو ہٹانے میں مزید کچھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ NHW44 Blocked near Shabinbass Banihal