لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آمد رفت بند رامبن: وادی کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلومیٹر لمبی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے نزدیک شابن باس کے مقام پر آج شام لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا۔ مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کی وجہ سے ایک گاڑی ٹاٹا PB35Z/1238 اس کی زد میں آ گئے۔
اس حادثہ میں دو افراد شدید طور زخمی ہو گیے ہیں۔ زخمیوں کی شناخت ڈرائیور نریندر سنگھ (35) ولد جگدیش سنگھ ساکنہ پٹھان کو ٹ پنچاب، جسونت سنگھ(46) ولد سرداری لعل ساکنہ پنچاب کے طور ہوئی ہے۔ جانکاری کے مطابق پولیس ٹریفک پولیس اور مقامی رضاکاروں نے بر وقت بچاؤ مہم شروع کر کے زخموں کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ شابن باس علاقہ میں شام کے وقت لینڈ سلائڈنگ کے بعد دوبارہ جموں سرینگر قومی شاہراہ ٹریفک کی نقل و حرکت کو معطل کیا گیا ہے۔ جس کے بعد تعمیراتی کمپنی نے شاہراہ کو جلد بحال کرنے کے لئے مشینری کو کام پر لگا دیا ہے۔ ٹریفک حکام نے شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول سے سڑک کی صورت حال کے متعلق تازہ ترین جانکاری کے بعد ہی سفر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: Ramban Landslide رامبن میں لینڈ سلائڈنگ، ایک ہلاک چھہ لوگوں کو بچا گیا
بتا دیں کہ اس سے قبل ضلع رامبن میں موسلادھار بارش کی وجہ سے رامبن -بانہال میں کیفٹریہ موڑ اور شالگڑی شیربی کے مقام پر مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کی وجہ سے شاہراہ بند ہو گئی تھی۔ جس کے بعد آج صبح ہی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کی گئی تھی تاہم شام کو دوبارہ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی۔ جس کی وجہ سے سینکڑوں مال و مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔