رامبن:270 کلومیٹر طویل سرینگر - جموں قومی شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں اور یاترا بسوں کو وادی کی اور جانے کی اجازت دی ہے۔ وہیں ٹریفک حکام کی ایڈوائزری کے مطابق جموں سری نگر ہائی وے بحال ہے، تاہم بہت سے راستے پر ابھی بھی ٹریفک سنگل وے کھلا ہے اور وقفے وقفے سے پتھر گرنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔Srinagar Jammu Highway Restored
حکام کے مطابق شاہراہ بحال ہونے سے صرف سڑک پر درماندہ گاڑیوں اور امرناتھ یاتریوں کے قافلوں کو وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز شاہراہ کے حساس مقام جس پر لوہے کی سرنگ قائم کی گئی ہے، کو پتھر گرانے کے سبب کافی نقصان پہنچا ہے۔