جموں- سرینگر قومی شاہراہ پر جزوی طور پر ٹریفک بحال رامبن:موسلادھار بارشوں سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن اور بانہال کے درمیان مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کے بعد سڑک کو حکام نے بدھ کے روز ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا، تاہم بعد میں حکام نے شاہراہ کو جزوی طور پر بحال کر دیا ہے۔ حکام نے شاہراہ بحال ہونے کے بعد پہلے درماندہ یاتریوں کو بالتل کیلئے روانہ کیا گیا اور اس کے بعد درماندہ مسافر بردار گاڑیوں کو بھی قومی شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی۔ وہیں حکام نے امرناتھ یاتریوں کے پہلگام جھتے کو رامبن چندر کورٹ کے یاتری نواس پر روک دیا ہے۔
مزید پڑھیں:Sringar jammu highway closed سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کے لیے بند
واضح رہے کہ شاہراہ آج صبح قریب چھ بجے سے رامبن کے نزدیک کیفٹریہ موڑ پر بھاری پسی گرآنے سے مکمل طور بند ہو گی۔اس دوران تعمیراتی کمپنی کی جانب سے شاہراہ کو بحال کرنے کے لیے بھاری مشینری لگادی گی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سرینگر جموں شاہراہ کے سیری اور پٹھال کے مقام پر سڑک دھنس جانے سے قریب چار دن تک ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہی۔ سرینگر جموں شاہراہ وادی کشمیر کے لیے شہہ رگ کی مانند ہے، زیادہ دیر تک شاہراہ بند رہنے سے وادی کشمیر میں غذائی اجناس کی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔ حکام نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اشیاء ضروریہ کو بذریعہ طیارہ وافر مقدار میں سرینگر پہنچانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے لیے بلو پرنٹ تیار کیا جا رہا ہے۔
دریں اثناء، محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو رک رک کر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لینڈ سلائیڈنگ کی بھی وارننگ جاری کی ہے ایسے میں حکام نے سرینگر جموں شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل مسافرین سے شاہراہ کی صورتحال معلوم کرنے کی تلقین کی ہے۔