جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن کے نزدیک بھاری پسیاں گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت مکمل بند ہوگئی ہے۔
پسیاں گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ بند - ramban
شاہراہ پر پساں اور چٹانیں ناشری، رامبن اور بانہال میں روز کا معمول بن گیا ہے جسکی وجہ سے سینکڑوں مسافر مشکلات سے دو چار ہو جاتے ہیں۔
پسیاں گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ بند
جانکاری کے مطابق آج شام رامبن اور ناشری سیکٹر کے درمیان "مہیاڑ " کے مقام پر شاہراہ پر چٹانیں اور پتھر گر آئے جس کی وجہ سے شاہراہ بند ہوگئی۔ شاہرہ کو فورلین (چار گلیاروں) میں تبدیل کرنے والی تعمیرتی کمپنی کے اہلکاروں نے بتایا کہ شاہراہ کو بحال کرنے میں قریب چھ گھنٹے لگے گے۔