اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں سرینگر قومی شاہراہ بند - ڈھلواس کے مقام

جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت مسلسل پانچویں روز بھی بند رہی۔

جموں سرینگر قومی شاہراہ بند
جموں سرینگر قومی شاہراہ بند

By

Published : Apr 1, 2020, 2:44 PM IST

رامبن: ڈھلواس کے مقام پر دھس گئی شاہراہ کے 500 میٹر کے حصے کی کٹائی کرکے اسے قابل آمدورفت بنانے کیلئے تعمیراتی کمپنی (گیمن انڈیا) کی کم از کم 10 مشینیں جنگی سطح پر کھدائی کے کام پر لگی ہوئی ہیں تاہم بحالی میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں ۔

اس دوران پچھلے دو روز سے بند منکی موڑ , بیٹری چشمہ کے مقام سڑک کی بحالی کا کام گرتے پتھروں کی وجہ سے بار بار متاثر ہورہا ہے اور کوشش کے باوجود بھی یہاں سڑک کو منگل کی شام تک شاہراہ کو بحال نہیں کیا جاسکا ۔

منگل کی شام سے شروع ہوئی تازہ بارشوں کے نتیجے میں ڈھلواس اور منکی موڑ کے مقام بحالی کا کام متاثر ہوا ہے اور شاہراہ کی مکمل بحالی میں مزید کئی روز کا وقت لگنے کا امکان ہے۔

شام تک پنتھیال کے مقام پتھروں کے گرنے کا تازہ سلسلہ شروع ہوا اور اس سیکٹر میں شاہراہ کی بحالی ایک بار پھر متاثر ہو کر رہ گئی ۔

ڈی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے رام بن اجے آنند نے خبر رسا ایجنسیکع بتایا کہ ناشری کے مقام شاہراہ کے 500 میٹر سڑک دھس گئی ہیں اور نصف ایک درجن کے قریب مشینیں سڑک کی کٹائی کے کام میں لگی ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ پیر سے جنگی سطح پر دن رات کام کیا جارہا ہے اور شاہراہ کی بحالی میں کم از کم مزید دو دن کا وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کی شام ساڑھے چھ بجے رام بن کے منکی موڑ کے مقام شاہراہ کو قابل آمدورفت بنایا گیا لیکن بارشوں کا تازہ سلسلہ شروع ہونے کے بعد منکی موڑ اور پنتھیال کے مقام پسیوں اور پتھروں کے گرنے کا تازہ سلسلہ پھر شروع ہوگیا اور رام بن بانہال سیکٹر پھر بند ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید بارشوں کی صورت میں ڈھلواس کے مقام پچھلے تین روز سے زمین کھسکنے کے سلسلے میں مزید تیزی آسکتی ہے اور بارشوں سے شاہراہ کی بحالی مزید طول پکڑ سکتی ہے قریب ۔2ہزار مال بردار گاڑیاں شاہراہ پر درماندہ ہو کر رہ گئ ہیں

انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو بحال کرکے وادی کشمیر میں ضروری سامان سے لدھے ٹرکوں کو بحال کرنا ترجیح پر ہے تاکہ وادی کشمیر میں غذائی اجناس اور اشیائے خورد و نوش اور پیٹرول اور رسوئی گیس کی قلت پر قابو پایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details