جموں پولیس نے ایک شخص کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تبصرہ پوسٹ کرنے کے پاداش میں گرفتار کیا ہے۔
جموں زون پولیس کے انسپکٹر جنرل مکیش سنگھ کے مطابق ایک شخص نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایسا تبصرہ پوسٹ کیا تھا جس سے ایک مخصوص طبقے کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے تھے جس کے پاداش میں مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔