اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jammu-Kashmir highway closed: سری نگر-جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند - “جموں سرینگر قومی شاہراہ

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ جمعے کو دوسرے روز بھی مسلسل بند ہے۔تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے.Jammu-Kashmir highway closed

سری نگر- جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند
سری نگر- جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

By

Published : Jul 29, 2022, 11:20 AM IST

Updated : Jul 29, 2022, 11:32 AM IST

رامبن : جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن بانہال کے درمیان گزشتہ دو دنوں سے جاری بارشوں کے دوران کئی مقامات پر پسیاں اور پتھر گرآنے سے شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے دوسرے روز بھی بند ہے ۔ٹریفک حکام نے آج بتایا، “جموں سرینگر قومی شاہراہ پر میہاڑ، کیفٹیریا موڑ اور پنتھیال میں پسیاں اور پتھر گرآنے کی وجہ سے شاہراہ پر آمد و رفت مکمل طور بند ہو گئی ہے، 694 یاتریوں پر مشتمل یاترا کا ایک جتھا بھی چندرکوٹ یاترا نواس میں روک دیا گیا ہے”۔ Jammu-Kashmir highway closed

سری نگر-جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند


وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ جمعے کو دوسرے روز بھی مسلسل بند ہے۔تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔ ٹریفک حکام نے مزید کہا،” موسم میں بہتری اور شاہراہوں پر آئی تمام رکاوٹیں ہٹائے جانے کے بعد شاہراہوں کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا”۔
اُنہوں نے بتایا کہ جموں سرینگر شاہراہ پر بڑے پیمانے پر بحالی کا کام جاری ہے، تاہم خراب موسمی صورتحال، بارشوں کی وجہ اس کام میں کافی دیر لگ سکتی۔
اُنہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹی سی یو جموں، بانہال اور اودھم پور سے رابطہ کیے بنا، شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار کے مطابق سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پانتھیال کے مقام پرچٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل مسلسل بند ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے شاہراہ کو بحال کرنے کے لئے آپریشن شروع کرنے میں دقتیں پیش آ رہی ہیں۔highway closed for second consecutive day

ان کا کہنا تھا: ’قومی شاہراہ پر آج بھی ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہے اور موسم میں بہتری کے ساتھ ہی بحالی کا آپریشن شروع کیا جائے گا‘۔ ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ پر گذشتہ شام مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی تھی لیکن اس کو بعد میں بحال کر دیا گیا۔


قابل ذکر ہے کہ اہلیان وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہونے سے جہاں ایک طرف بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں دوسری طرف گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔


یہ بھی پڑھیں : Mudslide Blocked Jammu-Srinagar Highway: مٹی کے تودے گرنے کے بعد سرینگر-جموں شاہراہ بند

Last Updated : Jul 29, 2022, 11:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details