اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی - ای ٹی وی بھارت

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر کا ارادہ کرنے سے قبل ٹریفک پولیس سے رابطہ ضرور کریں۔

جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی

By

Published : Jan 2, 2021, 10:03 AM IST

جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بہتر موسم رہنے کی صورت میں ہلکی گاڑیوں (ایل ایم وی) کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت ہو گی۔ تاہم ٹریفک کی روانگی سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سرینگر کو اپنے رامبن ہم منصب سے رابطہ کرنا لازمی ہوگا تاکہ دقتیں پیدا نہ ہوں۔

ہلکی گاڑیوں کو قاضی گنڈ، صبح آٹھ بجے سے لے کر دن کے ایک بجے تک پار کرنا ہوگا، اس کے بعد کسی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بڑی گاڑیاں، جن میں ٹینکر وغیرہ شامل ہیں، کو جموں جانے کی اجازت ہوگی، تاہم موسمی صوتحال کو مدنظر رکھ کر اس میں بدلاؤ کیا جاسکتا ہے۔

فوج سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی ایڈوائزری پر عمل کریں اور مخالف سمت سے گاڑیوں کو نہ چلائیں۔ ان کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ مغل روڈ پر بھاری برفباری کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر کا ارادہ کرنے سے قبل ٹریفک پولیس سے رابطہ ضرور کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details