رامبن:جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن رام سو کے علاقہ نیل کا دودہ کیا۔ انہوں نے ٹاپ نیل کے مقام پر عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں آہستہ آہستہ ملی ٹینسی کا خاتمہ ہورہا ہے۔ عسکریت پسندی اپنی آخری سانس لے رہی ہے۔ رامبن میں عسکریت پسندی صفر ہو چکی ہے۔ Dilbag Singh on Militancy in J&K
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے پُرامن ماحول کو بگاڑنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ان کے ساتھ سخت سے سخت کارروائی کی جائےگی۔ وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان اگر کوئی بھی غلط حرکت کرتا ہے تو سکیورٹی فورسز اس کا بھر پور جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔