رام بن:صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع رام بن میں کوارڈینیشن کمیٹی کی جانب سے شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) ریزرویشن بل کی ترمیم کے خلاف کوارڈینیشن کمیٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیا گیا۔ یاد رہے کہ پارلیمنٹ میں جی ڈی کمیشن کی سفارشات پر ایس ٹی ریزرویشن میں ترمیم کے خلاف جموں و کشمیر میں گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد احتجاج کر رہے ہیں۔
ضلع رام بن میں کوارڈینیشن کمیٹی کی جانب سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے کئی اہم فیصلے لیے۔ اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیئرمین، حاجی محمد یوسف نے حکومت کی جانب سے پہاڑی طبقے کی اونچی ذاتوں کو ریزرویشن کے زمرے میں لائے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی فیصلے کے خلاف کوارڈینیشن ایکشن کمیٹی نے جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں مہا پنچایت کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ تاکہ گجر، بکروال اور گدی قبیلے کے حقوق کے تحفظات پر آگاہی کی جائے۔‘‘