جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن گول میں گورنمنٹ انڈسٹریئل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں بنایا گیا ہوسٹل گزشتہ ایک دہائی سے بند رہنے کی وجہ سے بے کار ہو چکی ہے۔
دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کو ہاسٹل کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے وہ کرائے کے مکانوں میں رہ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے لاکھوں روپیہ خرچ کر کے اس عمارت کو بنایا گیا ہے۔ تاہم آج تک اس عمارت کو استعمال میں نہیں لایا گیا۔